12 لوگوں کے کہنے پراستعفیٰ نہیں دوں گا، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ ہم جدوجہد جاری رکھیں گے،12 لوگوں کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دوں گا، اتحادی جماعتوں اور بی اے پی کے اکثر ارکان میری حمایت کر رہے ہیں۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جام کمال خان نے کہا کہ مجھے اتحادیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کچھ ساتھی 4 بار پہلے بھی مجھے ہٹانے کی کوشش کرچکے ہیں۔جام کمال خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ وزراء اپنے استعفے واپس لیں، وزراء نے استعفے واپس نہیں لئے تو ہم نئے وزیر بنائیں گے۔