خیبر پختونخوا اسمبلی میں 7 گنا زیادہ ملازمین کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی کے 119 ارکان کے لیے 794 ملازمین کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے . خیبر پختونخوا اسمبلی میں ملازمین کی تعداد 7 گنا ہے .


خیبر پختونخوا اسمبلی میں گریڈ 3 سے 22 تک 794 افسران اور ملازمین ہیں . 145 ارکان کی اسملی میں اس وقت 119 ارکان ہیں . بیشتر ملازمین سابق اسپیکر اسد قیصر اور مشتاق غنی کے دور میں بھرتی کیے گئے .
اسپیکر بابر سلیم سواتی نے اسمبلی کے ملازمین کی تعداد کے حوالے سے اسمبلی کی ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کیا ہے . ریکارڈ کے مطابق اسمبلی میں گریڈ 22 کا ایک افسر تعینات ہے . گریڈ 20 کے 8 اور گریڈ 19 کے 22 افسر خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہیں .
خیبر پختونخوا اسمبلی میں گریڈ 18 کے 48، گریڈ 17 کے 97، گریڈ 16 کے 89 ملازمین ہیں . ریکارڈ کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں گریڈ 15 کے 4، گریڈ 14 کے 91، اور اسکیل 12 کے 17 ملازمین ہیں .
گریڈ 11 کے 54 جبکہ گریڈ 10 کا ایک ملازم ہے . گریڈ 9 کے 39، گریڈ 8 کا ایک، گریڈ 7 کے 11 گریڈ 6 کے 15، گریڈ 5 کے 4، گریڈ 4 کے 90 اور گریڈ 3 کے 197 ملازمین ہیں .

. .

متعلقہ خبریں