وزیراعظم شہبازشریف آج کراچی کا دورہ کریں گے، اہم فیصلے متوقع


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف آج کراچی کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کراچی میں کاروباری حضرات اور ایکسپورٹرز کے ساتھ اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کے دورے کے دوران کراچی پورٹ پر معاملات میں بہتری کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں، وزیرِاعظم کراچی پورٹ کا دورہ کریں گے، آپریشنز کا جائزہ بھی لیں گے جبکہ انہیں کے پی ٹی،پورٹ قاسم اتھارٹی،پی این ایس سی سےمتعلق بریفنگ دی جائے گی۔
وزیرِاعظم کو ملکی آمدنی میں اضافے،کاروباری برادری کوسہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیراعظم برآمدی ودرآمدی شعبے کی اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ لیں گے اور اس حوالے سے اہم فیصلے لیے جائیں گے۔