مجھے پہلے ہی اس پر شک تھا، وزیراعظم عمران خان نے عامرلیاقت کی شکایت کرنےوالے سے کیا کہا؟ اندر کی خبر آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو عامر لیاقت حسین کے حوالے سے بڑی خوفناک بات بتائی گئی۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو بہت ساری اطلاع دی جاتی ہیں اور وہی بتائی جاتی ہیں جو انہیں پسند ہوں۔کہتے ہیں سیاست کا ایک ہی اصول ہوتا ہے کہ اس کا کوئی اصول نہیں ہوتا۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ عمران خان کے ارد گرد چار پانچ ایسے لوگ موجود ہیں جو ان تک حقائق جانے ہی نہیں دیتے۔کوئی بندہ عمران خان کے پاس جا کر سچ نہیں بولتا۔اگ

ر انہیں عامر لیاقت کے خلاف پہلے جا کر کسی نے بات بتا دی تو وہ ان سے کہیں گے کہ تم میرے خلاف سازشیں کر رہے ہو۔عامر لیاقت کے بارے میں وزیراعظم کو ایک شخص نے بڑی خوفناک بات بتائی جس پر وزیراعظم نے کہا کہ مجھے پہلے ہی اس پر شک تھا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماڈاکٹرعامر لیاقت نے کہاہے کہ جن وزیروں اور مشیروں کے نام پنڈورا پیپر میں آئے ہیں وہ تاحال پاکستان چلارہے ہیں، انہیں کیوں نہیں ہٹایا جا رہا،اگر نام آنا کافی نہیں ہے تو پھر نوازشریف کے ساتھ جو ہوا وہ کیوں ہوا، تحریک انصاف کو ان لوگوں نے ووٹ دیا ہے جو کرپشن کے خلاف ہیں،وہ قلم کے آدمی تھے لیکن دوستوں نے ان کے ہاتھ میں بندوق تھمادی،اگر انہوں نے استعفے کی وجہ بتادی تو پورا پاکستان دہل جائے گا۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرعامرلیاقت نے کہاکہ تحریک انصاف کراچی میں عمران اسماعیل، علی زیدی اور فیصل واوڈا کے الگ الگ گروپ ہیں۔جنہوں نے کراچی کو تباہ کرنا تھا انہوں نے تباہ کردیا، اللہ پاکستان کی حفاظت کرے ورنہ جو کچھ ہورہا ہے بہت برا ہورہا ہے۔