میانوالی میں اپوزیشن لیڈر کے گھر پولیس کا چھاپہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)میانوالی پولیس نے اسلام آباد پولیس کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر کے گھر چھاپہ مارا تاہم عمر ایوب گھر پر نہ ہونے کے باعث گرفتار نا ہو سکے . پولیس نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ایف 10 والی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا .


واضح رہے کہ پولیس کو عمر ایوب انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں مطلوب ہیں، سرگودھا انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب کے وارنٹ جاری کیے .
دوسری جانب، عمر ایوب خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اے ٹی سی سرگودھا کی جانب سے میرے خلاف قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے جس پر اسلام آباد اور میانوالی پولیس نے میرے گھر چھاپہ مارا ہے .
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ فارم 47 کی پیداوار وفاقی اور صوبائی حکومت ایجنسیوں کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کرنا چاہتی ہیں، واضح کر دوں بانی پی ٹی آئی کے وزیراعظم بننے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی .

. .

متعلقہ خبریں