ہم مکمل آزاد و خودمختار ریاست تھے . اس دستاویز کے تحت پاکستان کے ساتھ شامل ہوئے، محمد علی جناح نے ہمیں آزادی نہیں دلوائی، بلوچستان کو مفتوحہ علاقہ نہیں سمجھا جائے . ہم لاپتہ افراد بشمول ظہیر احمد کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور اس سلسلے میں سریاب روڈ پر دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف جھالاوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ(ٹویٹر) ایکس پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہاہے کہ بلوچستان میں عوام کی اکثریت فوج کشی کے سخت خلاف ہے، بلوچوں پر جتنا زیادہ فوجی طاقت استعمال ہوگی ریاست سے نفرت اتنی بڑھے گی . بلوچوں کے تاریخی حقوق اور وسائل پر دسترس کے یک نکاتی ایجنڈا پر گفت و شنید کی جائے اور مسئلہ کا مکمل حل نکالا جائے .
متعلقہ خبریں