وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ یہ ماہ مقدس ہمیں شہدائے کربلا اور خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی عظیم شہادتوں کی یاد دلاتا ہے . انہوں نے کہا کہ خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے اپنی فہم و فراست کے ذریعے دین اسلام کو عروج تک پہنچایا . انہوں نے کہا کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے اپنے دور حکومت میں قانون کی حکمرانی کی وہ اعلی مثال قائم کی جس کے آج غیر مسلم بھی معترف ہیں وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ شہدائے کربلا نے حق اور سچ کے لیے جو عظیم قربانی دی اس کی پیروی کر کے ہم دنیا میں امن قائم کر سکتے ہیں . انہوں نے مزید کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی سے ہمیں ایثار اور صبر و استقامت کا درس حاصل ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ کہ اسلام امن ،محبت اور برداشت کا مذہب ہے اور فرقہ واریت انتہا پسندی او ر تعصب کی نفی کرتا ہے . انہو ں نے علما کرام اور مذہبی اسکالرز کو مختلف فرقوں کے مسلمانوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے اور اسلام کے حقیقی پیغام کو پھیلانے کے لیے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور فرقہ پرستی کا مقابلہ کرنے کے لیے باہمی اختلافات کو بھلا کر ایک جامع حکمت عملی بنانے کی ضرورت پر زور دیا محرم الحرام ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے . انہوں نے کہا کہ یہ ماہ ہمیں شہدائے کربلا کی ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے اسلام کی خاطر پیش کیں . انہوں نے مسلم امہ کو صبر، برداشت اور آپس میں بھائی چارے کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میں سرفراز احمد بگٹی نے محرم الحرام کے آغاز کے موقع پر امت مسلمہ کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے تمام اختلافات کو بھلا کر آپس میں اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے . انہوں نے کہا کہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم کر کے ہی ہم امت مسلمہ کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اسلامی سال نو کے موقع پر پاکستان کو نئے عزم اور ولولے کے ساتھ آگے بڑھانا اور اسلامی روایات پر بہتر طریقے سے عمل پیرہ ہو کر اسلام کے حقیقی پیغام کو اجاگر کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئے اسلامی سال کے پہلے مہینے محرم الحرام 1446 ہجری کے آغاز کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا .
متعلقہ خبریں