سیکڑوں لوگوں کی جان بچانے والا گرفتار، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی مداخلت پر رہا
اسلام آباد، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی مداخلت پر سلیمان خان مہترزئی کو اسلام آباد پولیس نے رہا کر دیا گزشتہ روزسلیمان خان مہتر زئی کو تھانہ ترنول کی حدود میں گرفتار کیا گیا تھا سلیمان خان مہترزئی نے 2020 میں خانوزئی کے مقام پر برف باری کے دوران اپنی جان پر کھیل کر 300 افراد کی زندگیاں بچائی تھی300 انسانوں کی جان بچانے سلیمان خان مہترزئی کو حکومت پاکستان کی جانب صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ سلیمان خان مہتر زئی کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی اور رویہ انتہائی قابل افسوس ہے ۔ قومی ہیروز جس شعبے میں بھی ہیں قابل عزت ہیں ۔