حب بھوانی اور نورانی کراس سے دو افراد کی لاشیں برآمد


حب(قدرت روزنامہ)حب بھوانی اور نورانی کراس سے دو افراد کی لاشیں برآمد ،شناخت نہ ہو سکی ،ایدھی سردخانے منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب حب شہر کے علاقہ بھوانی کے مقام پر شاہ پمپ کے عقبی سمت میں ویرانے سے 20 سے22سالہ نوجوان کی خون آلود تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے پولیس کے مطابق متوفی نوجوان جسم وجان سے صحت مند ہے تاہم شناخت نہ ہوسکی ہے مزید برآں ساکران تھانہ کی حدود سے نورانی کراس کے مقام سے 45سالہ ایک شخص کی لاش ملی ہے ساکران پولیس کے مطابق متوفی اولیا کرام کے مزاروں پر رہنے والا ملنگ لگتا ہے تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہے، شناخت نہ ہونے کی وجہ سے لاش کو ایدھی سردخانے منتقل کیا گیا۔