سردار سرفراز نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں جولائی کے دوران بارشوں کے دو تین اسپیل ائیں گے ،،تاہم اگست میں مون سون کی زیادہ بارشیں ہوں گی کوئٹہ میں پندرہ سولہ جولائی کے بعد بارشوں کے امکانات ہیں ،چیف میٹرو لو جسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ مون سون کے دوران بلوچستان کے ساحل علاقوں میں بھی تیز بارشیں ہوسکتی ہیں ، تاہم مون سون کے دوران سمندر طوفان کے امکانات نہیں ہوتے ہیں . . .
کو ئٹہ(قدرت روزنامہ)چیف میٹرولوجسٹ موسمیات سردار سرفراز نے خبردار کیا ہے کہ بلوچستان میں اس سال معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے،جولائی سے شروع ہونے والا مون سون میں بارشوں کا سلسلہ ستمبر تک جاری رہے گااگست میں زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں ،ژوب ،بارکھان ،نصیر آباد ،جعفر اباد سبی اور خضدار میں مون سون کی رینج میں ہونے کی وجہ سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے ،زیادہ بارشوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈ نگ کے خطرات موجودہیں . چیف میٹرولوجسٹ موسمیات سردار سرفرازنے بتایاکہ مون سون کی ہوائیں بلوچستان میں داخل ہونا شروع ہوگئی ہیں ، صوبے کے شمال مشرقی علاقوں میں بارشیں ہورہی ہیں ،سردار سرفراز نے بتایا کہ بلوچستان میں اس سال معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے ،،ڑوب ،بارکھان ،نصیر اباد ،جعفر اباد سبی اور خضدار میں مون سون کی رینج میں ہونے کی وجہ سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے اس کے بعد مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ لسبیلہ ، اوڑمارہ ،پسنی کی طرف پھیل جائے گا .
متعلقہ خبریں