مطالبات منظور ہونے تک ہڑتال جاری رکھیں گے، بلوچستان گڈز ٹرک یونین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز مزدہ ٹرک ٹریلر گڈز کمپنی ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق آج ہڑتال کا تیسرا دن ہے بلوچستان میں لوڈنگ ان لوڈنگ کا سلسلہ بند ہے اور اکثر ٹرک پارک کر دیئے گئے ہیں ایسوسی ایشن کے نمائندے جگہ جگہ کیمپ لگا کر لوڈ گاڑیوں کو چیک کر رہے ہیں ہم تمام ٹرانسپورٹرز کو اطلاع عرض کرتے ہیں برائے مہربانی کوئی بھی ڈرائیور یا گڈز کمپنی والا لوڈنگ نہ کریں ایسوسی یشن کے سربراہان حاجی نور محمد شوانی حاجی ظاہر شاہ یوسف زئی سہیل خان کاکڑ حاجی روزی خان مندو خیل ہاں جی عطا اللہ کا اکڑ ملک نور خان جعفر خان کاکڑ مزدہ اسٹیشن کے سرفراست عبدالقدم محمد یونس عبدالحق گڈز کمپنی سے عبدالمنان بنگلزئی حاجی محمد ذوالفقار علی حاجی قادر منیر بشامی اور دیگر کثیر تعداد میں ٹرانسپورٹرز اس ہڑتال میں شانہ بشانہ محنت کر رہے ہیں کل سے انشااللہ احتجاج مزید سخت ہوگا لہذا ہمارا تمام ٹرانسپورٹرز بھائیوں سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی لوڈنگ ان لوڈنگ نہ کریں جب تک مرکزی حکومت ہمارے مطالبات غور نہیں کرتے ہمارے جائز مطالبات میں سب سے پہلا مطالبہ ایکسل لوڈ لمٹ کا ہے جس کی وجہ سے ہمارے ڈرائیورز کو بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اس کے علاوہ بلوچستان میں مختلف سکیورٹی کے نام پر جگہ جگہ چیک پوسٹوں پر ہیوی ٹرانسپورٹ کی مختلف حیلے بہانے سے لوٹا جا رہا ہے اس کے لیے ٹرانسپورٹرز مجبور ہو کر آج تیسرا دن ہے سراپہ احتجاج ہے کل یہ احتجاج مزید سخت ہوگا . .

.

متعلقہ خبریں