محکمہ تعلیم بلوچستان کا اساتذہ کی بھرتیوں کے اسکریننگ ٹیسٹ کے نتائج جاری کرنے کی درخواست


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم بلوچستان نے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی سے اساتذہ کی بھرتیوں کے اسکریننگ ٹیسٹ کے نتائج جاری کرنے کی درخواست کر دی محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن کی جانب سے سردار بہادر خان یونیورسٹی کی وائس چانسلر کے نام مراسلہ لکھا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ محکمہ تعلیم کی اسامیوں پر بھرتیوں کے لئے اہل امیدواروں کے اسکریننگ ٹیسٹ کے نتائج جاری کئے جائیں ،سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی 24 اپریل کو بھرتیوں کے لئے اسکریننگ ٹیسٹ کے نتائج جاری کرنے کا حکم دیا تھا ،محکمہ تعلیم کے اسکیل 9 سے 15 تک کی اسامیوں پر بھرتیوں کے لئے ٹیسٹ گزشتہ سال ہوئے تھے تاہم نتائج کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھااور تا حال نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا۔