بلوچستان میں شدید گرمی، تربت پاکستان کا گرم ترین شہررہا
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک میں سب سے زیادہ گرمی بلوچستان میں پڑی ہے، تربت ملک کا گرم ترین شہر رہا، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔دالبندین ملک کا دوسرا گرم ترین شہر رہا، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ لسبیلہ اور نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بارکھان میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، آج شام یا رات میں ژوب، بارکھان، شیرانی، موسی خیل، کوہلو، سبی، ڈیرہ بگٹی میں بارش متوقع ہے۔آج نصیرآباد، لورالائی، خضدار اور گرد و نواح میں بھی آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔