. .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی مرکزی شاہراہوں پر ماہ جولائی میں ہونے والے 37مختلف حادثات کے دوران 1 شخص جاں بحق اور 90افراد زخمی ہوئے بلوچستان کی مرکزی شاہراہوں پر حادثات کی جاری میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر کی رپورٹ کے مطابق 6 جولائی کو بلوچستان کی مرکزی شاہراہوں پر 37 حادثات ہوئے جن میں 1 شخص جاں بحق اور 90 افراد زخمی ہوئے ، سب سے زیادہ حادثات کوئٹہ ژوب روڈ پر 8 حادثات میں 27 افراد زخمی ہوئے ، این 25 لسبیلہ روڈ پر حادثات میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں . یاد رہے کہ بلوچستان کی مرکزی شاہراہوں پر سب سے زیادہ حادثات رونما ہوتے ہیں ان حادثات کے دوران کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دہشت گردی کی وارداتوں سے بھی زیادہ 6 سے 8 ہزار لوگ لقمہ اجل بنتے ہیں جس کی بڑی وجہ بلوچستان میں مرکزی شاہراہوں کا دو رویہ نہ ہونا اور سڑکوں کی خستہ حالی شامل ہے .
متعلقہ خبریں