حضرت عمر ؓ کے یوم شہادت پر کوئٹہ میں مدح صحابہ ریلی نکالی جائیگی، سنی علما کونسل


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماءکونسل بلوچستان کے سربراہ مولانا محمد رمضان مینگل نے کہا ہے کہ یکم محرم الحرام کو حضرت عمر فاروقؓ کے یوم شہادت کے موقع پر آج 3 بجے اکرم ہسپتال سے کوئٹہ پریس کلب تک مدح صحابہ و مطالباتی جلوس نکالا جائے گا تمام عہدیداران اور کارکن اپنی تیاریاں مکمل کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مرکزی رہنماءحافظ محمد قاسم فاروقی ، مولانا مفتی کلیم اللہ حیدری ، مولانا سید مقبول الرحمن شاہ، مولانا عبدالرحیم ساجد سمیت صوبائی و ضلعی قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ سنی علماءکونسل نے روز اول سے ہی حضرت عمر فاروقؓ کی یوم شہادت کے موقع پر یکم محرم الحرام کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی شہادت کے دن کو سرکاری طور پر منانے کا مطالبہ کر رکھا ہے لیکن اس پر حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے اہلسنت مسلک سے تعلق رکھنے والے تمام مسلمانوں اور سنی علماءکونسل کا بھی یہی روز اول سے ہی مطالبہ رہا ہے کہ صحابہ کرام کے تمام ایام کو سرکاری طور پر منانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ہم نے ہر فورم اور موقع پر اپنے مطالبے پر عملدرآمد کے لئے آواز بلند کی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری تمام اہل اسلام سے یکم محرم الحرام کو حضرت عمر فاروقؓ کی شہادت کے موقع پر مدح صحابہ مطالباتی جلوس میں شریک ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ حضرت عمر فاروقؓ کی زندگی اور طرز حکمرانی پر آج دنیا بھر کے حکمران عمل پیرا ہوکر ان کی یاد تازہ کررہے ہیں ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چل زندگی بسر کریں ان کی زندگی کا ہر پہلو ہمارے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے۔