کچھ صارفین ایسے بھی ہوتے ہیں جو آئے روز نئے شامل ہونے والے فیچرز کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے . دسمبر 2022 میں ایسا ہی ایک فیچر واٹس ایپ کا حصہ بنا تھا جس کے ذریعے غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے میسج کو دوبارہ لایا جاسکتا ہے مگر بیشتر صارفین اس سے لاعلم ہیں . ڈیلیٹ میسج کیسے واپس لایا جاسکتا ہے؟ اگر آپ سے واٹس ایپ چیٹ سے کوئی میسج غلطی سے ڈیلیٹ ہوجاتا ہے تو آپ ’ان ڈو‘ کرکے اسے واپس لا سکتے ہیں . یہاں یہ بھی یاد رہے کہ ’ڈیلیٹ فار می‘ والے میسج کو ہی ریکور کیا جاسکتا ہے، ڈیلیٹ فارم آل والا میسج واپس نہیں آسکتا . اس کے علاوہ یہ بھی یاد رہے کہ ’ڈیلیٹ فارم می‘ والا میسج ختم ہونے کے بعد ’ان ڈو‘ کے لیے آپ کے پاس صرف چند سیکنڈ ہی ہوں گے، اگر آپ اس دوران ’ان ڈو‘ کے آپشن پر کلک نہ کرسکے تو پھر میسج واپس نہیں آسکے گا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر یوں کہا جائے کہ آج کے دور میں پوری دنیا ہی واٹس ایپ کے ذریعے چل رہی ہے تو بالکل غلط نہیں ہوگا، آپ کو کسی سے رابطہ کرنا ہو یا کوئی ڈاکومنٹس وغیرہ یا کسی سے متعلق کوئی تفصیل منگوانی ہو تو اس لیے واٹس ایپ کا ہی استعمال کیا جاتا ہے .
اس وقت دنیا بھر میں لگ بھگ 2 ارب سے زیادہ لوگ واٹس ایپ کا استعمال کرہے ہیں، اور اس میں نئے فیچرز کا اضافہ آئے روز ہوتا رہتا ہے .
متعلقہ خبریں