واٹس ایپ چیٹ سے ڈیلیٹ کیا گیا میسج کیسے واپس آسکتا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر یوں کہا جائے کہ آج کے دور میں پوری دنیا ہی واٹس ایپ کے ذریعے چل رہی ہے تو بالکل غلط نہیں ہوگا، آپ کو کسی سے رابطہ کرنا ہو یا کوئی ڈاکومنٹس وغیرہ یا کسی سے متعلق کوئی تفصیل منگوانی ہو تو اس لیے واٹس ایپ کا ہی استعمال کیا جاتا ہے۔
اس وقت دنیا بھر میں لگ بھگ 2 ارب سے زیادہ لوگ واٹس ایپ کا استعمال کرہے ہیں، اور اس میں نئے فیچرز کا اضافہ آئے روز ہوتا رہتا ہے۔
کچھ صارفین ایسے بھی ہوتے ہیں جو آئے روز نئے شامل ہونے والے فیچرز کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے۔
دسمبر 2022 میں ایسا ہی ایک فیچر واٹس ایپ کا حصہ بنا تھا جس کے ذریعے غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے میسج کو دوبارہ لایا جاسکتا ہے مگر بیشتر صارفین اس سے لاعلم ہیں۔
ڈیلیٹ میسج کیسے واپس لایا جاسکتا ہے؟
اگر آپ سے واٹس ایپ چیٹ سے کوئی میسج غلطی سے ڈیلیٹ ہوجاتا ہے تو آپ ’ان ڈو‘ کرکے اسے واپس لا سکتے ہیں۔
یہاں یہ بھی یاد رہے کہ ’ڈیلیٹ فار می‘ والے میسج کو ہی ریکور کیا جاسکتا ہے، ڈیلیٹ فارم آل والا میسج واپس نہیں آسکتا۔
اس کے علاوہ یہ بھی یاد رہے کہ ’ڈیلیٹ فارم می‘ والا میسج ختم ہونے کے بعد ’ان ڈو‘ کے لیے آپ کے پاس صرف چند سیکنڈ ہی ہوں گے، اگر آپ اس دوران ’ان ڈو‘ کے آپشن پر کلک نہ کرسکے تو پھر میسج واپس نہیں آسکے گا۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

34 mins ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

47 mins ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

1 hour ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

1 hour ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

1 hour ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago