پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آتشزدگی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کی آئی آئی چندریگرروڈ سے متصل پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ لگنے کے بعد فائربریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی چوتھی منزل پر آگ لگنے کے آگ بجھانے کا عملہ فوراً جائے حادثہ پہنچ گیا، جہاں فائربریگیڈ کی 4 گاڑیوں کے ہمراہ آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔
فوری طورپرآتشزدگی کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں اس وقت کسی قسم کا داخلہ ممنوع ہے، لیکن مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔