شاہ محمود قریشی کو اڈیالا جیل سے لاہور منتقل کر دیا گیا


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالا جیل سے لاہور منتقل کر دیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو سخت سکیورٹی میں علی الصبح اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کیا گیا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہ محمود قریشی پر لاہور میں 9 مئی کے متعدد مقدمات درج ہیں، پولیس جیل میں 9 مئی مقدمات میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش بھی کر چکی ہے۔
وکیل بیرسٹر تیمور ملک کا کہنا ہے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج آج کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی مقدمات کی سماعت کریں گے، شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔