عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری خارج کردیے گئے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری خارج کر دیے گئے۔
سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا ہے کہ اے ٹی سی نے میرے دونوں مقدمات میں وارنٹ گرفتاری خارج کر دیے ہیں۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہم حق اور سچ کی جنگ لڑ رہے ہیں، ملک میں قانون کی بالادستی بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ 5 گھنٹے انتظار کرنے کے باوجود مجھے اور شبلی فراز کو بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔