نواز شریف نے حکومت کو سولر پینل کیلئے عوام کو ریلیف دینے کا کہا ہے: عرفان صدیقی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ سولر پینل کے حوالے سے عوام کو ریلیف دینا چاہیے۔
یہ بات انہوں نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔
رہنما ن لیگ کا کہنا ہے کہ بجلی کا بل میرے لیے بھی ادا کرنا مشکل ہے۔
عرفان صدیقی نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست دھرنوں اور لانگ مارچ سے شروع ہو کر انہی پر ختم ہوتی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوامی احتجاج کو حکومتیں نہیں روک سکتیں مگر ایسی کوئی صورتِ حال نہیں ہے۔