توہین الیکشن کمیشن؛ بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کو نوٹس جاری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی اور فوادچوہدری کو نوٹس جاری کر دیے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 11جولائی کو ہوگی۔ ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین الیکشن کمیشن کیس پر سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ کیس دو سال سے زیر التوا ہے، گزشتہ سماعت پر فواد چوہدری پیش نہیں ہو سکے تھے۔
توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ فواد چوہدری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی تھی۔