بلوچستان حکومت اور وفاقی حکومت نے کسان پیکج معاہدے پر دستخط کردئیے
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت اور وفاقی حکومت نے کسان پیکج معاہدے پر دستخط کردئیے ۔ معاہدے کے مطابق ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کئے جائینگے ۔
وزیر اعظم شبہاز شریف نے کہاہے کہ معاہدے کے بعد کسانوں کو سستی بجلی ملے گی ۔معاہدے کے بعد سالانہ 90 ارب کی سبسڈی کا بوجھ ختم ہوگا ۔ 3 مہینے میں تمام ٹیوب ویلز شمسی توانائی پر منتقل کئے جائینگے ۔
اگلے قدم میں دس لاکھ ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کئے جائینگے۔ آج کے تاریخی معاہدے پر بلوچستان کے گورنر ‘ وزیر اعلیٰ ‘ کابینہ اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔