حضرت عمرؓ کا یوم شہادت، بلوچستان بھر میں ریلیاں اور جلوس


کوئٹہ، حب، اندرون بلوچستان(قدرت روزنامہ)سنی علماءکونسل بلوچستان کے امیر مولانا محمد رمضان مینگل کی قیادت میں یکم محرم الحرام یوم شہادت سیدنا حضرت عمر فاروقؓ کے موقع پر ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مدح صحابہ اور مطالباتی جلوس نکالا جو مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پہنچ کر مظاہرے کی شکل اختیار کر گیا اس موقع پر حافظ محمد قاسم فاروقی، مولانا مفتی کلیم اللہ حیدری، مولانا عبدالرحیم ساجد، مولانا عبدالخالق سنی سمیت دیگر علماءکرام عہدیداران بھی شریک تھے دھرنے کے شرکاءنے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرےن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد رمضان مینگل اور دیگر مقررین نے کہا کہ آج یکم محرم الحرام کے دن حضرت عمر فاروقؓ کے یوم شہادت کے موقع پر حکومت کی جانب سے چھٹی نہ ہونے اور اس دن کو سرکاری سطح پر نہ منانے کے حوالے سے مسلمانوں میں تشویش پائی جاتی ہے سنی علماءکونسل روز اول سے ہی صحابہ کرام کے ایام اور حضرت عمر فاروق اعظمؓ کی شہادت کے موقع پر عام تعطیل کروانے اور حکومت کی جانب سے اس دن کو سرکاری طور پر منانے کے لئے کوشاں رہی ہے کہ یکم محرم الحرام کو حضرت عمر فاروقؓ کے یوم شہادت کے موقع پر چھٹی کی جائے لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔مولانا محمد رمضان مینگل کا کہنا تھا کہ اہل سنت و الجماعت گزشتہ چالیس سالوں سے اس دن کو سرکاری سطح پر منانے کے لئے اپنی پر امن جدوجہد کرکے کوشاں ہے اور ہماری یہ جدوجہد حضرت عمر فاروقؓ کے یوم شہادت کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کرواکر اس دن کو سرکاری سطح پر منانے کے لئے کامیاب ہوں گے کیونکہ حکمرانوں کی جانب سے تا حال اہلسنت و الجماعت کے دیرینہ مطالبات پر تا حال عملدرآمد نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے اہلسنت و الجماعت، سنی علماءکونسل کے عہدیداروں، کارکنوں مسلمانوں میں شدید پائی جاتی ہے اس لئے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے خلفائے راشدین کے ایام پر عام تعطیل کرکے سرکاری طور پر منانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ اہلسنت والجماعت حب کے زیر اہتمام بروز پیر یکم محرم الحرام یوم شہادت خلیفہ دوئم سسر مصطفی داماد حضرت علی رضی اللہ عنہ امیرالممنین حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ کے یوم شہادت پر پورے ملک کی طرح حب میں بھی مدح صحابہ ومطالباتی جلوس بڑے تزک و احتشام کے ساتھ نکالا گیاسرپرست اہلسنت مولانا عبداللہ ایوب فاروقی، صدر اہلسنت مولانا فیصل الرحمن فاروقی، اور مولانا عنایت اللہ صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نبی کے دوسرے خلیفہ ہیں اور داماد علی رضی اللہ عنہ ہے ہم حکومت وقت اور ارباب اقتدار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائےمزیدمولانا عبداللہ ایوب فاروقی نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کا پر امن مدح صحابہ ومطالباتی جلوس کو روکنا اور محب وطن اور علما کرام اور صحابہ کے غلاموں کو ایف آئی آر کی دھمکی دینا اسکی مذمت کرتے ہیں اور ان افسران کا فلور تبادلہ چاہتے ہیں بصورت دیگر ہم بھر پور احتجاج کریں گے اور کہا کہ ایک نام نہاد مولوی ہے جو کہ دین سے شریعت سے لا واقف ہے۔یوم شہادت حضرت عمر فاروق خلیفہ دوئم کے موقع پر پاکستان سنی رابطہ کونسل ضلعی کنوینر محمد صلاح شاہلزئی جمالی کی قیادت میں قربان کالونی اوستہ محمد ایک ریلی نکالی گئی ۔ یکم محرم الحرام سنی علماءکونسل ضلع نوشکی کے زیراہتمام شہادت امام برحق خلیفہ دوئم امیرالمومنین سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی شہادت کو سرکاری سطح پر نہ منانے کے خلاف مظاہراتی اور مطالباتی ایک بہت بڑی ریلی نکالی ۔سنی علما کونسل ضلع خاران کے زیر اہتمام محرم الحرام یوم شہادت خلیفہ دوئم سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کی مناسبت سے مدرسہ قاسمیہ سے ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف جگہوں سے گشت کی ریلی کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔سنی علماءکونسل دالبندین ضلع چاغی کے زیر اہتمام یکم محرم الحرام یوم شہادت سسر رسول مراد رسول فاتح قیصر و کسریٰ فاتح فارس داماد علی خلیفہ دوم سیدنا عمر فاروق رضہ کے سلسلے میں ایک عظیم الشان فقید المثال مدح صحابہ مطالباتی ومظاہراتی جلوس ضلعی دفتر ڈارو بازار سے انعقاد کیاگیا جو بازار کے مختلف چوکوں سے ہوتاہوا میں چوک پر جلسے کی شکل اختیار کرلی۔سنی علماءکونسل کے زیر اہتمام جوہان کراس بازار میں یوم شہادت حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر ریلی نکالی گئی ریلی فاروق اعظم چوک سے ہوتے ہوئے واپس فاروق اعظم چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔سنی علما کونسل بلوچستان چاغی کے زیر اہتمام یکم محرم الحرام کے دن حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی یوم شہادت کے دن چھٹی نہ ہونے اور اسے سرکاری سطح پر نہ منانے اور کراچی والے نوید کی طرف سے حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی شان میں بدترین گستاخی کے خلاف صوبائی جنرل سیکریٹری سنی علما کونسل بلوچستان حضرت مولانا علامہ ثنااللہ فاروقی ،شیر چاغی حضرت مولانا احمد اللہ فاروقی اور حافظ منیراحمدمعاویہ کی قیادت میں ایک پرامن مطالباتی اور احتجاجی مدح صحابہ جلوس زمیندار روڈ سے نکل کر مین بازار سے ہوتے ہوئے حسنی مارکیٹ کے سامنے جلسہ عام میں تبدیل ہوا۔جس میں کافی تعداد میں ورکر شریک تھے ۔خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم شہادت یکم محرم الحرام ملک بھر کی طرح بسیمہ میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایاگیاحضرت عمر فاروق کے یوم شہادت کے سلسلے میں تحصیل بسیمہ میں اہل سنت والجماعت کی جانب سے ریلی نکالی گئی ریلی کرہ گی سے برآمد ہوئی جو بسیمہ شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی مین چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرلی ریلی سے اہل سنت والجماعت بسیمہ کے امیر رحیم اللہ فاروقی، مفتی سراج آغا مولانا در محمد اور دیگر نے خطاب کیا یکم محرم الحرام یوم شہادت سیدنا حضرت عمر فاروق کی شہادت کے دن ملک بھر میں سرکاری چھٹی کا اعلان کیا جائے ۔