بلوچستان

گنداواہ میں تیز ہوائیں اور بارش، متعدد کچے مکانات اور دیواریں منہدم


جھل مگسی(قدرت روزنامہ)جھل مگسی کی تحصیل گنداواہ اور قریبی علاقوں میں گزشتہ رات تیز ہواﺅں اور موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی، ندی نالوں میں طغیانی سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، گوٹھ گنگلا میں متعدد کچے مکانات اور دیواریں منہدم ہوگئیںجھل مگسی کی تحصیل گنداواہ میں تیز ہواں اور موسلادھار بارش کے باعث ندی نالے بپھر جانے سے سیلابی ریلہ قاضی اسماعیل کے گوٹھ گنگلا میں داخل ہوگیا، سیلابی ریلہ علاقہ مکینوں کا گھریلو سامان اور مویشی بھی بہا لے گیا، متعدد کچے مکانات اور دیواریں منہدم ہونے سے متاثرین بے سروسامانی کی حالت میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں کئی افراد دربدر ہوگئے، متاثرہ علاقے میں بجلی کے کھمبے گرنے سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا رگ مشین بھی سیلابی ریلے کی زد میں آگئی، بارش اور سیلابی ریلے سے ہونے والے نقصانات کے ازالے اور بچاو کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

متعلقہ خبریں