مکران میں جان بوجھ کر بجلی کا بحران پیدا کیا گیا، مولانا ہدایت الرحمن
گوادر(قدرت روزنامہ)بجلی بحران کیخلاف شہری سراپا احتجاج۔ رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن کی قیادت میں گوادر گرڈ اسٹیشن کے سامنے دھرنا۔ پسنی کے شہریوں نے مکران کوسٹل ہائی وے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ھدایت الرحمن نے کہا کہ مکران میں جان بوجھ کر بجلی کا بحران پیدا کیا گیا ہے۔ مکران کو نیشنل گرڈ کے ساتھ ساتھ ایران سے دو سو میگاواٹ بجلی فراہمی کے باوجود سولہ سولہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے۔ مسلسل جھوٹ کا سہارا لیکر شہریوں کو اذیت سے دوچار کیا جارہا ہے۔ ایران سے دو ملکی معاہدے کے تحت بجلی خریدی جارہی ہے، ایران کو معاہدے کی پاسداری کا پابند کیا جائے۔