بلوچستان

تربت، بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی،آل پارٹیز کیچ نے احتجاج کی کال دیدی


تربت(قدرت روزنامہ)آل پارٹیز کیچ کا اجلاس منعقد، واپڈا کی عوام دشمن پالیسیوں، ضلع کیچ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی کیخلاف کل 9 جولائی تا 11 جولائی کو شہید فدا چوک پر علامتی احتجاجی کیمپ اور 11 جولائی کو احتجاج مظاہرہ کیاجائیگا. تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز کیچ کا اجلاس ڈپٹی کنوینئر کامریڈ ظریف زدگ کی زیر صدارت بی این پی عوامی کے دفتر میں منعقد ہوا، اجلاس میں کامریڈ ظریف زدگ،نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر یونس جاوید،بی این پی مینگل کے رہنماں خان محمدجان گچکی،میران حیات، جمعیت علما اسلام کے رہنما عبدالحفیظ مینگل،مرکزی جمعیت اہل حدیث کیچ کے رہنما یلان زامرانی،انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نثار احمد جوسکی،ترجمان انجمن تاجران عقیل احمد، تربت پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ماجد صمد ، زاہد دشتی اور دیگر سیاسی کارکنان نے اجلاس میں اظہار خیال کیا۔ آل پارٹیز کیچ کے شرکا نے کہاکہ واپڈا کے ناروا سلوک سے عوام تنگ آچکاہے اب واپڈا کیخلاف عوامی مزاحمت کے سوا کوئی کوئی چارہ نہیں،واپڈا کی جانب آئے روز لوڈشیدنگ اور بجلی بندش پر شدید براہمی کا اظہار کیاگیااور کہاگیاکہ ہم نے واپڈا کو پندرہ دن پہلے پریس کانفرنس کے ذریعے ڈیڈلائن دیاتھا مگر واپڈا نے اس کو سنجیدگی سے نہیں لیاگیا،لہذا اب واپڈا کی من مانیوں کیخلاف کل بروز منگل 9جولائی سے احتجاج کا آغاز کیا جائے گا اس سلسلے میں شہید فدا چوک پر احتجاجی کیمپ لگایا جائیگا، اور 11جولائی کو واپڈا کیخلاف عوامی احتجاج کا فیصلہ کیا گیا،جبکہ نیشنل پارٹی کی جانب 10جولائی کو واپڈا کیخلاف احتجاج کی حمایت کیاگیا،جبکہ مکران کی سطح پر پنجگور وگوادر کے آل پارٹیز کو اعتماد میں لیکر مکران کی سطح پر بھی احتجاج کا فیصلہ کیا جائیگا.اجلاس میں کیچ کے عوام سے اپیل کیاگیاکہ وہ واپڈا کی من مانیوں اور زیادتیوں کیخلاف سیاسی جماعتوں اور آل پارٹیز کیچ کا ساتھ دیں اور عوامی احتجاج میں شامل ہو کر واپڈا کیخلاف احتجاج کریں.اجلاس میں بی این پی عوامی کے زبیر اسماعیل،زاہد جلیل،نیشنل پارٹی کے اکبر سیاہل ودیگر موجود تھے.اجلاس میں وکلا برادری، ٹیچرز ایسوسی ایشنز اور سول سوسائٹیز اور طلبہ تنظیموں سے بھی رابطہ کرکے احتجاج میں شامل کیا جائیگا۔

متعلقہ خبریں