بلوچستان اسمبلی میں تین قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین منتخب کردیے گئے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان صوبائی اسمبلی میں تین اہم قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب کیا گیا اجلاس میں ممبران مجلس نے متفقہ طور پر چیئرمین مجالس کا انتخاب کیا۔مجلس حسابات عامہ (PAC) کے اجلاس میں اصغر علی ترین کو چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے لئے منتخب کیا گیا۔مجلس قائمہ برائے لوکل گورنمنٹ بلوچستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (بی ڈی اے)، گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے)بی سی ڈی اے اور شہری منصوبہ بندی و ترقیات کے لئے پیٹرک سنٹ مسیح کوچیئرمین کمیٹی منتخب کیا گیا۔ مجلس قائمہ برائے محکمہ ہاﺅسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ، شاہرات و تعمیرات کے اجلاس میں ممبران مجلس نے زابد علی ریکی کوچیئرمین مجلس منتخب کیا۔