بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن، کوئٹہ سے 60 کروڑ 35 لاکھ وصول


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن میں ملک بھر سے اب تک 103بلین روپے وصول کرلیے اب تک 83 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جاچکے ہیں، انسداد بجلی چوری مہم سے ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات جاری ہیں۔ ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات اب آشکار ہورہے ہیں، بجلی چوروں کےخلاف سخت کریک ڈاﺅن میں ملک بھر سے اب تک 103 بلین روپے وصول اور83 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جاچکے ہیں، 23 تا 30 جون کے دوران متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد میں بجلی چوروں سے 1 ارب 80 کروڑ سے زائد رقم وصول کی۔ پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ سے 60 کروڑ 35 لاکھ وصول ہوئے۔