مشرقی بلوچستان میں 9 سے 14 جولائی کے دوران بارشوں کی پیشگوئی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے بلو چستان کے مشرقی علا قوں میں 9سے14جولائی کے دوران مو ن سون کی بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلو چستان کے بیشتر اضلاع میں9سے14 جولائی کے دوران موسم گر م اور مر طوب جبکہ بلو چستان کے مشرقی علاقوں خضدار، قلات، زیارت، ڑوب، بار کھان، مو سیٰ خیل اور شیرانی میں آندھی /گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شدیدبارشوں کے باعث روز مرہ کے معمولات متاثرہو نے کا اندیشہ ہے ، بارشوں کے دوران کسان مو سمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات تر تیب دیں اس دوران مسافروں اور سیاح کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔