رانا ثنااللہ نے کہاکہ جس طرح کی صورتحال بنی ہوئی ہے اس میں کوئی بھی محفوظ نہیں، وی لاگ میں جس کا جو جی میں آتا ہے کسی کے بھی متعلق بول دیتا ہے . مشیر وزیراعظم نے کہاکہ اس سے متعلق قانون تو آنے دیں، ٹھیک ہے مس یوز ہوگا لیکن عدالتیں موجود ہیں ٹھیک کرلیں گی . واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فل کورٹ بینچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری مخالف سوشل میڈیا مہم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی میں فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی ہے . اس کے علاوہ ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار کے خلاف چلائی گئی سوشل میڈیا مہم پر بھی توہین عدالت کی کارروائی کی جارہی ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ججز سے کہوں گا وہ سوشل میڈیا پر توجہ نہ دیں .
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا کو اتنی اہمیت دینے کی ضرورت کیا ہے، اگر آپ اتنا فکرمند ہونے لگیں تو مہم چلانے والے سمجھتے ہیں وہ کامیاب ہیں .
متعلقہ خبریں