ترجمان وزارت صحت کے مطابق مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ آبادی میں اضافے کی بلند شرح ہماری قومی ترقی کے لیے چیلنجز اور ہمارے وسائل پر دباؤ کا باعث ہے . پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ممالک میں 5ویں نمبر پر ہے . 11 جولائی کو آبادی کا عالمی دن منایا جاتا ہے . وزارت ہیلتھ سروسز 11 جولائی 2024 کو اسلام آباد میں ایک سیمینار کا انعقاد کررہی ہے . ان کا کہنا تھا کہ قومی لائحہ عمل پر مؤثر عمل درآمد ملک میں آبادی کے استحکام کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے . وفاقی اور صوبائی ٹاسک فورسز کا قیام آبادی پر قابو پانے کے لیے اعلیٰ ترین سطح کے حکومتی عزم کی عکاسی کرتا ہے . عالمی دن کا مقصد عوام میں شعور پیدا کرکے پائیدار مستقبل کی طرف رہنمائی کرنے والا حل نکالنا ہے . ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ امسال آبادی کے عالمی دن کا مرکزی خیال ’سب کے لیے پرعزم اور مساوی مستقبل کی طرف جامع اعداد و شمار کی قوت کو اپنانا‘ہے . اسلام آباد سیمینار میں وفاقی اور صوبائی وزرا، تمام سٹیک ہولڈرز اور میڈیا کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے . وزیراعظم کے کو آرڈینیٹر برائے صحت سیمینار کے مہمان خصوصی ہوں گے . سیمینار میں آبادی کے مسائل اور خاندان میں توازن کے مرکزی خیال پر ماہرین کے پینل مباحثے کا اہتمام بھی کیا جائے گا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ 2023 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 10 لاکھ ہے . آبادی 2.55 فیصد کی بلند شرح سے بڑھ رہی ہے، 2030 تک آبادی 26 کروڑ 30 لاکھ جبکہ 2050 تک 38 کروڑ 30 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے .
متعلقہ خبریں