وزیراعلیٰ پنجاب کی 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز دینے کی منظوری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز دینے کے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کو سولر پینلز کی فراہمی کے ’روشن گھرانہ‘ پروگرام کی منظوری کے لیے کل کابینہ اجلاس بلالیا، جس میں سولر پینلز کی فراہمی کے منصوبے کی باضابطہ منظوری دی جائے گی۔
پنجاب حکومت50 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین کو سولر سسٹم دے گی، سولر پینل کی لاگت کا 90 فیصد پنجاب حکومت اداکرے گی جبکہ 10 فیصد صارف دے گا۔
پنجاب حکومت نے بجلی کی لاگت میں اضافے اور توانائی کے بحران کے پیش نظر ’روشن گھرانہ‘ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا، اب شفاف طریقہ کار کے مطابق پہلے مرحلے میں غریب ترین گھرانوں کو سولرسسٹم دیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ عوام کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، ماضی کی تباہی کے اثرات سے عوام کو بچانے کی کوششیں کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ 5 سال بعد عوام کو موجودہ مسائل کا سامنا نہیں ہوگا۔