اسلام آباد

صدر مملکت آصف زرداری نے الیکشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف زرداری نے الیکشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی ہے۔
ایوان صدر کے مطابق الیکشن ترمیمی بل کے ذریعے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 140 میں ترامیم کی گئی ہیں۔
ان ترامیم کے بعد اب الیکشن ٹربیونلز میں ریٹائرڈ ججز بھی تعینات ہوسکیں گے، جبکہ حاضر سروس جج کی تعیناتی کے لیے چیف الیکشن کمشنر متعلقہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت کے پابند ہوں گے۔
ایوان صدر کے مطابق صدر آصف زرداری نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل کی منظوری دی، جس کے بعد اب الیکشن بل ایکٹ بن گیا ہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے 28 جون جبکہ سینیٹ نے 8 جولائی کو الیکشن ترمیمی بل کی منظوری دی تھی۔

متعلقہ خبریں