پرتشدد کارروائیوں کی مخالفت کرتے ہیں: امریکی ترجمان کا 9 مئی سے متعلق سوال پر جواب


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے 9 مئی سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے پرتشدد کارروائیوں کی مخالفت کی ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے، علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں ہمار امشترکہ مفاد ہے، متعدد پاکستانی سویلین اداروں کے ساتھ شراکت داری ہے۔
9 مئی حملوں سے متعلق سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ جائز طریقے سے آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں، پر تشدد کارروائیوں کی مخالفت کرتے ہیں، احتجاج پر امن طریقے سے کیا جانا چاہیے، حکومتوں کو قانون کے مطابق اور آزادی اظہار کے احترام کو مدنظر رکھتے ہوئے نمٹنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت پاکستان کے ساتھ باقاعدگی سے اپنی استعداد بڑھانے، علاقائی سلامتی مستحکم کرنے کے مواقع کی نشاندہی کرتے ہیں۔