ایران سے مکران کو بجلی کی ترسیل معمول پر آ گئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران کی جانب سے بلوچستان کے مکران ڈویژن میں بجلی کی ترسیل معمول پر آ گئی۔
کیسکو کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گزشتہ 1 ہفتے کے دوران ایران سے مکران کو بجلی کی سپلائی کئی بار معطل ہوئی تھی۔
ترجمان کیسکو کے مطابق ایران سے بجلی کی سپلائی ایران میں بجلی کی طلب میں اضافے کی وجہ سے معطل ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان کا ایران سے مکران میں 2ٹرانسمیشن لائنوں کے ذریعے 200 میگا واٹ بجلی کی ترسیل کا معاہدہ ہے۔