ڈھلکی ہوئی جلد کو فلرز کے ذریعے کس طرح بحال کیا جاتا ہے؟ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے ٹریٹمنٹ کا طریقہ بتایا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عمر گزرنے کے ساتھ جسم اور خاص طور پر چہرے اور گردن کی جلد ڈھلکنے لگتی ہے تاہم اس صورتحال سے بچنے کے لیے مختلف ٹریٹمنٹس بھی کروائی جاسکتی ہیں . تفصیلات کے مطابق نجی نیوز پروگرام میں ڈاکٹر شائستہ لودھی نے شرکت کی .

ڈاکٹر شائستہ نے جھریوں زدہ ڈھلکی ہوئی جلد کو بہتر کرنے کا طریقہ بتایا . انہوں نے دکھایا کہ کس طرح مختلف فلرز اور بوٹوکس کے ذریعے ڈھلکی ہوئی جلد کو واپس اس کی جگہ پر لایا جاسکتا ہے . ڈاکٹر شائستہ کے مطابق بعض ٹریٹمنٹس فوری طور پر اپنا اثر دکھاتی ہیں جبکہ بعض کے لیے کچھ وقت چاہیئے ہوتا ہے . نیچے ویڈیو میں ڈاکٹر شائستہ نے اپنی ٹریٹمنٹ کا طریقہ بتایا ہے . . .

متعلقہ خبریں