وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ ثقافت سیاحت و آرکیالوجی کے محکمانہ امور کا جائزہ اجلاس


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ ثقافت سیاحت و آرکیالوجی کے محکمانہ امور کا جائزہ اجلاس‘اجلاس میں صوبے کی ثقافت سیاحت اور تاریخی ورثہ کے فروغ کے لیے مختلف کلچرل ایونٹس کے انعقاد کا فیصلہ ۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان ، سیکرٹری خزانہ اور سیکریٹری ثقافت سیاحت و آرکیالوجی سمیت دیگر متعلقہ حکام کی شرکت۔
اجلاس کو متعلقہ حکام کی جانب سے محکمانہ انتظامی امور اور محکمے کے مختلف ونگز پر بریفنگ ۔اجلاس کو نئی اور جاری محکمانہ ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر بھی بریفنگ ۔اجلاس کو صوبے میں ثقافتی و سیاحتی سرگرمیوں کے لیے مختص گرانٹ ان ایڈ سے متعلق فنڈز پر بھی بریف کیا گیا۔ صوبے کی مقامی ثقافت اور تہذیب کے مؤثر فروغ کے لئے عملی اقدامات کیے جائیں گے ۔
رواں ماہ کے آخر میں زیارت میں کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا۔رواں برس کے ماہ اگست میں آزادی مشاعرہ کا انعقاد بھی کیا جائے گا ۔اجلاس میں آئندہ سال 2025 کے پہلے مہینے میں محکمہ ثقافت سیاحت و آرکیالوجی کے زیر اہتمام بلوچستان لیٹریچر فیسٹول کے انعقاد کا فیصلہ ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ محکمانہ گرانٹ ان ایڈ کے لئے مختص فنڈز کے موثر استعمال کے لیے نظر ثانی میکنزم وضع کیا جائے ۔کلچرل ایونٹس کے انعقاد سے متعلق محکمانہ اقدامات کو سوشل میڈیا پر بھر پور انداز سے پروموٹ کیا جائے ۔