بلوچستان صوبائی اسمبلی میں چار قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس
اجلاس میں کمیٹیوں کے چئیرمینوں کا انتخاب کیا گیا۔ اجلاس میں ممبران مجلس نے متفقہ طور پر چئیرمین مجالس کا انتخاب
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان صوبائی اسمبلی میں چار قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے، اجلاس میں کمیٹیوں کے چئیرمینوں کا انتخاب کیا گیا۔ اجلاس میں ممبران مجلس نے متفقہ طور پر چئیرمین مجالس کا انتخاب کیا۔مجلس قائمہ برائے محکمہ تعلیم، خواندگی وغیر رسمی تعلیم، اعلی تعلیم، صدارتی پروگرام سی ڈی ڈبلیو اے، معیاری تعلیم اور سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے خیر جان بلوچ کو چئیرمین کمیٹی منتخب کیا۔
مجلس قائمہ برائے محکمہ اطلاعات، کھیل و ثقافات، سیاحت، آثار قدیمہ، میوزیم (عجائب گھر) و لائبریریز کیلئے رحمت علی بلوچ کو چئیرمین کمیٹی منتخب کیا گیا۔ مجلس قائمہ برائے محکمہ آبپاشی و توانائی، ماحولیات، جنگلات و جنگلی حیات کے اجلاس میں ممبران مجلس نے پرنس احمد عمر احمد زئی کو چئیرمین مجلس منتخب کیا۔مجلس قائمہ برائے محکمہ صحت عامہ و بہبود آبادی کے اجلاس میں ڈاکٹر محمد نواز کو چئیرمین مجلس منتخب کیا گیا۔
