وفاقی حکومت نے چھٹیوں کا اعلان کردیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے یوم عاشور کی مناسبت سے 9 اور 10 محرم الحرام کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ اور ان کے اہل خانہ کی اسلام کے لیے دی گئی قربانیوں کی یاد میں یوم عاشور منایا جاتا ہے جس میں اہل بیت کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔کابینہ ڈویژن نے ملک بھر میں 9 اور 10 محرم یعنی 16 اور 17 جولائی بروز منگل اور بدھ کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔