محکمہ زراعت خضدار کی خالی آسامیوں پر نان لوکلز کی بھرتیاں فوری طور پر منسوخ کی جائیں، بی این پی عوامی


خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی ) خضدارکے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں لاوارث شہرخضدارکے محکمہ زراعت توسیعی کی خالی آسامیوں پر نان لوکلز امیدواروں کی حالیہ بھرتیوں پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ضلع خضدارکے بے روزگار نوجوانوں کو روزگاردینے کے بجائے دوسرے اضلاع کے نان لوکلز امیدواروں کو محکمہ زراعت توسیعی میں بھرتی کرکے یہاں کے تعلیم یافتہ بےروزگار نوجوانوں کی ساتھ کھلم کھلا حق تلفی کی گئی ہے اور اسطرح کے ناانصافیوں پر بی این پی عوامی کبھی خاموش نہیں رہے گی ترجمان نے کہا خضدار کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے رویہ رکھنے سے یہاں کے عوام اور بالخصوص بے روزگار نوجوانوں میں احساسی محرومی کوتقویت ملے گی ترجمان نے کہا بی این پی عوامی کے قائد سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری ودیگر پارٹی قائدین کا روزاول سے بے روزگارنوجوانوں کے حقوق کیلئے جدوجہد اور صوبے میں عربت جہالت فرسودہ قبائلی نظام اور دیگرناانصافیوں کے خلاف جرات مندانہ موقف رہاہے ایک سازش کے تحت جھالاوان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار سے محروم کرکےانکے پوسٹوں پر باہر کےاضلاع کے نان لوکلزکو کھپایا جارہا ہےخضدار کے نوجوان طبقہ پہلےسے بے روزگاری اور غربت میں دیگراضلاع کی نسبت اول نمبر پر ہے ڈسٹرکٹ خضدار میں روزگار کے کوئی مواقع موجود نہیں ہے ترجمان نے کہا خضدار محکمہ زراعت توسیعی میں درجنوں نان لوکلزکی بھرتیاں یہاں کے تعلیم یافتہ بے روزگارنوجوانوں کو روزگار سے محروم کردینا کھلم کھلا ناانصافی ہے اور بی این پی عوامی نان لوکلز کے آرڈرز کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہیں ترجمان نے کہا بی این پی عوامی کا ہمیشہ اسمبلی فلور سے عوامی میدان تک بلوچستان کے نوجوانوں کے حقوق کیلئے دوٹوک موقف اختیار کی ہے بلوچستان کے ہراضلاع کے خالی آسامیوں پر ان علاقہ کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کاملکی آئین کےتحت پہلاحق ہے خضدارکے نوجوانوں کے پوسٹوں پر دوسرے اضلاع کے نان لوکلزکو ترجیح دیکر یہاں کے نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالاجارہا ہے ترجمان نے کہا بی این پی عوامی اسطرح کے ناانصافیوں پرجمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے اورخضدارکے نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنےکیلئےہرگزاجازت نہیں دی جائے گی ترجمان نے وزیراعلی بلوچستان ,چیف سیکٹریری بلوچستان,سیکٹریری زراعت بلوچستان, کمشنر قلات ڈویژن ڈپٹی کمشنر خضدار ودیگرحکام بالاسے مطالبہ کیاہے کہ محکمہ زراعت توسیعی خضدار کے خالی آسامیوں پر نان لوکلز امیدواروں کی بھرتیوں کا نوٹس لیکر ان کے آرڈرز کو فوری طورپر منسوخ کرکے یہاں کے بے روزگارنوجوانوں کو مواقع فراہم کریں وگرنہ بصورت دیگر بی این پی عوامی محکمہ زراعت کے اس متعصابانہ عمل کے خلاف بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ ملکربھرپور احتجاج کرے گی۔