وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے زمیندار ایکشن کمیٹی کے نمائند ہ وفد کی ملاقا ت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی سے زمیندا ر ایکشن کمیٹی کے نما ئندہ وفد نے یہا ں وزیر اعلیٰ سیکر ٹر یٹ میں ملا قات کی . صوبائی وزراء میر شعیب نوشیروانی، علی مدد جتک ، پارلیمانی سیکرٹریز میر لیاقت لہڑی ، برکت علی رند، عبدالمجید بادینی ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سیکرٹری توانائی بشیر خان بازئی اور سیکرٹری زراعت داؤد خان بازئی سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے وفد نے بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے کی کامیابی پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور اراکین کابینہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں اس اہم منصوبے پر پیشرفت اور عملدرآمد ایک تاریخی اقدام ہیوزیراعلیٰ اور انکی ٹیم نے تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر صوبے کے وسیع تر مفاد میں اہم فیصلہ کیا ہے جس سے مجموعی طور پر صوبے میں زراعت کی ترقی اور توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے زمینداروں کے درینہ مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ایک ماہ میں اس منصوبے پر کام مکمل کرتے ہوئے ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ جب تک اس منصوبے پر مکمل عمل درآمد ہوتا ہے اس وقت تک زمینداروں کو 6 گھنٹے بجلی کی سپلائی یقینی بنائی جائے گی اور اس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے زمینداروں کے ساتھ ملکر مشترکہ لائحہ عمل بنائینگے وزیراعلیٰ نے اس امر پر زور دیا کہ صوبائی حکومت نے زمینداروں کے تعاون سے مصدقہ ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کنیکشنز کے مکمل خاتمے کے لیے قانون سازی بھی کی جائے گی جس کے لئے حکومت صوبائی اسمبلی بلوچستان سے ایکٹ بھی منظور کروائے گی تاکہ کسی بھی صورت دوبارہ غیر قانونی کنکشنز نہ لگائے جا سکیں اور اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس اہم منصوبے پر مکمل عمل درآمد کروائیں ملاقات میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی منصوبے پر عملدرآمد سے متعلق انکے بھرپور اور متحرک کردار کو بھی سراہا گیا .

. .

متعلقہ خبریں