بلوچستان اسمبلی میں مزید 4 قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین منتخب


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی میں چار قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس میں کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب کیا گیا۔ منگل کو بلوچستان اسمبلی میں چار قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے، جس میں ممبران مجلس نے متفقہ طور پر چیئرمین مجالس کا انتخاب کیا،مجلس قائمہ برائے محکمہ تعلیم، خواندگی وغیر رسمی تعلیم، اعلی تعلیم، صدارتی پروگرام سی ڈی ڈبلیو اے، معیاری تعلیم اور سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے خیر جان بلوچ کو چیئرمین کمیٹی ،مجلس قائمہ برائے محکمہ اطلاعات، کھیل و ثقافات، سیاحت، آثار قدیمہ، میوزیم (عجائب گھر) و لائبریریز کیلئے رحمت علی بلوچ ،مجلس قائمہ برائے محکمہ آبپاشی و توانائی، ماحولیات، جنگلات و جنگلی حیات کے اجلاس میں ممبران مجلس نے پرنس احمد عمر احمد زئی اورمجلس قائمہ برائے محکمہ صحت عامہ و بہبود آبادی کے اجلاس میں ڈاکٹر محمد نواز کو چیئرمین مجلس منتخب کر دیا۔