ڈیرہ بگٹی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قومی ادارہ صحت میں قائم انسداد پولیو لیبارٹری کے مطابق ڈیرہ بگٹی سے لیے گئے سیوریج کے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔تمام مثبت نمونوں کا جینیاتی تعلق وائے بی تھری اے پولیو وائرس کلسٹر سے ہے جو اس سال رپورٹ ہونے والے تمام کیسز اور ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا ہے۔