ملاقات میں صوبائی وزرا، پارلیمانی سیکریٹریز، چیف سیکریٹری بلوچستان سمیت سیکرٹری توانائی اور سیکرٹری زراعت نے بھی شرکت کی . وفد نے بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے کی کامیابی پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور اراکین کابینہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا . وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے زمینداروں کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کیے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ایک ماہ میں اس منصوبے پر کام مکمل کر لیا جائے، جب تک اس منصوبے پر مکمل عمل درآمد ہوتا ہے اس وقت تک زمینداروں کو 6 گھنٹے بجلی کی سپلائی یقینی بنائی جائے گی . انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے زمینداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل بنائیں گے، زمینداروں کے تعاون سے مصدقہ ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنا ہے . زمیندار ایکشن کمیٹی نے کہا کہ بلوچستان میں اس اہم منصوبے پر پیش رفت اور عمل درآمد ایک تاریخی اقدام ہے . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جب تک ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی کے منصوبے پر عمل درآمد نہیں ہوتا اُس وقت تک زمینداروں کو 6 گھنٹے بجلی کی سپلائی یقینی بنائی جائے گی . وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے زمیندار ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی .
متعلقہ خبریں