کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ کا آغاز، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مانیٹرنگ کا سلسلہ شروع


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں سیف سٹی پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے شہر میں 8 سو جدید کیمروں کے زریعے دہشتگردی کے خاتمے و جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے مانیٹرنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے سیف سٹی پروجیکٹ آپریٹر آفیسر ایس پی عدیل اکبر کے مطابق سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت مزید 6 سو کمیرے نصب کیے جائے گئے شہر کے داخلے و خارجی راستوں پر کیمرون کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول رول بھی قائم کیا گیاہے سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں پر بھی کھڑی نزر رکھی جائے گئی تاکہ فرض ادائیگی احسن طریقے سے نبھایا جاسکے سیف سٹی پروجیکٹ آپریٹر آفیسر ایس پی عدیل اکبر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت کسی بھی معلومات اور کسی بھی علاقے میں جرائم پیشہ آنے کی صورت میں سیف سٹی پروجیکٹ اپیل کال نمبر 1788 پر کال کریں تاکہ بروقت کارروائی کی جاسکے۔