پیرکس کو حب کینال سے پانی فراہمی، عوام اور کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
حب(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ کی محنت بالآخر رنگ لے آئی عرصہ تین سال کے بعد پیرکس کو حب کینال سے پانی فراہمی جاری ہوگئی عوام اور کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔حب کینال عرصہ تین سال سے پیرکس کی جانب ٹوٹ فنڈز کی کمی کی وجہ سے بند تھی۔عوامی احتجاج کا نوٹس لیکر ڈی سی حب نے زاتی دلچسپی سے ایکسیئن ایریگیشن عبدالجبار زہری کی باہمی دلچسپی سے نہر کا دوبارہ سروے مکمل کرکے ٹوٹ پھوٹ کو درست کیا گیا۔نہر کی صفائی کرنے کے بعد آج پیرکس کی پانی فراہمی بحال ہوئی ۔پیرکس عوام نے ڈی سی حب کا شکریہ ادا کیا اور انکی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیرکس کو کءسالوں کے بعد پانی فراہمی کا سہرا میڈم روحانہ گل کاکڑ صاحبہ کے سر جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ڈی سی حب کینال سے پانی کی فراہمی کے سلسلے کو اسی جاری ساری رکھیں گی۔