دوسروں کی بات چھپ کر سننے والوں کے کانوں میں سیسہ ڈالا جائیگا، نواب رئیسانی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں آئی ایس آئی کو کال ٹریس کی اجازت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص دوسرے لوگوں کی بات سننے کے لیے کان لگائے، جو اسے پسند نہیں کرتے، تو قیامت کے دن اس کے کانوں میں سیسہ پگھلا کر ڈالا جائے گا۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی ویڈیو جس میں وہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو نواب کہہ کر پکارتے ہیں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عجیب ہے، وزیراعظم کو کسی نے نہیں بتایا بگٹی قبیلہ کے نواب کا تعلق راہیجہ طائفہ سے ہے۔ میر سرفراز مسوری بگٹی ہیں۔اِن کو یہ بھی معلوم نہ ہو گا کہ لاپتہ افراد اور بلوچستان میں فوج کشی سے بلوچ قوم میں ریاست کے خلاف کتنی نفرت اور ناراضگی پائی جاتی ہے ۔