لواحقین نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اس بے حسی کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب اپنے اس احتجاج میں شدت لائیں گے . اس سلسلے میں بروز جمعرات صبح 10 بجے ایک ریلی کی صورت میں مارچ کرکے ریڈ زون کو بند کیا جائے گا . انہوں نے بلوچ عوام، صحافی حضرات، انسانی حقوق کے اداروں اور تمام طبقہ فکر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس ریلی میں شرکت کریں اور ظہیر کے خاندان کی آواز بنیں . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ظہیر بلوچ کی 27 جون کو جبری گمشدگی کیخلاف ان کے لواحقین کا پچھلے آٹھ دنوں سے سریاب روڈ پر دھرنا جاری ہے . لواحقین کے مطابق تاہم اب تک نہ انتظامیہ، نہ پولیس، نہ عدالت اور نہ حکومت کی طرف سے کسی بھی طرح کی کوہی پیشرفت نہیں ہوئی بلکہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں .
متعلقہ خبریں