زونگ فورجی نئی بلندیوں کی جانب گامزن، 400 نئی فورجی سائٹس کا اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے معروف ٹیلی کام آپریٹر زونگ فورجی نے سال 2024 کی پہلی ششماہی کے دوران اپنے ڈیٹا نیٹ ورک کو مزید وسیع کرتے ہوئے 400 سے زیادہ فورجی سائٹس کا اضافہ کیا ہے . کمپنی کے مطابق یہ کامیابی پاکستان کے دوسرے بڑے ڈیٹا نیٹ ورک کے طوپر زونگ فورجی کی پوزیشن کو مستحکم کرتی ہے .

زونگ فورجی پورے پاکستان میں ڈیٹا تک رسائی کویقینی بنانے کے عزم کے تحت 49 ملین صارفین کو سروسز فراہم کر رہا ہے . کمپنی نے بتایا کہ یہ کوشش وسیع اور بااعتماد کنیکٹیویٹی کی فراہمی کے لیے کمپنی کے عزم کو ظاہر کرتی ہے . کمپنی کے مطابق اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ زونگ فورجی نے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنے نیٹ ورک کو جدید بنانے کا بڑا منصوبہ مکمل کیا ہے . زونگ فورجی نے 2T2R ٹیکنالوجی کو جدید 8T8R ٹیکنالوجی میں تبدیل کیا ہے اور سی پیک روٹ کے ساتھ دور دراز علاقوں میں منصوبوں کے ذریعے اپنے صارفین کے تجربے کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی . کمپنی نے بتایا ہے کہ نیٹ ورک کی پائیداری کے لیے اپنی وابستگی کے ایک اہم حصے کے طور پر زونگ فورجی نے سال 2024 کی پہلی ششماہی کے عرصہ میں 1400 سے زیادہ پاور اپ گریڈ مکمل کیے ہیں، ان میں لی لون سالوشنز(Li-Ion solutions) بھی شامل ہیں، جو روایتی پاور بینکوں کے مقابلے میں تیز رفتار اور زیادہ عرصہ تک چلنے والی بیٹری چارجنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں . کمپنی کا کہنا ہے کہ ہواؤے اور ZTE کے حکام نے بھی زونگ فورجی کے ساتھ مل کر ان کامیابیوں کا جشن منایا اور مستقبل کی کوششوں میں اپنی مسلسل حمایت کااعادہ کیا . کمپنی کے مطابق زونگ فورجی کی قیادت نے اہداف کے حصول میں انجینیئرنگ اور کمرشل ٹیموں کو ان کی انتھک محنت پر خراج تحسین پیش کیا . چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے کمرشل ٹیموں کی کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کاروبار کی ترقی میں کوششوں پر انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی مکمل مدد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا . زونگ فورجی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر مسٹر لیو جیان ہوئی (Lu Jianhui) نے پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیٹ ورک کو وسیع کرنے اور جدت کی یہ کامیابیاں ہماری انجینیئرنگ اور کمرشل ٹیموں کی محنت اور باہمی تعاون کے جذبے کا ثبوت ہیں . انہوں نے کہاکہ ہم بے مثال سروسز کی فراہمی کے عزم پر کاربند ہیں . اپنے صارفین اور پاکستان کے ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے ہم اپنے شراکت داروں، ہواؤے اور ZTE کے مسلسل تعاون پر ان کے شکرگزار ہیں جس کی بدولت ہم بہتر مستقبل کی جانب گامزن ہیں . . .

متعلقہ خبریں